ویزیکولر سٹوماٹائٹس
یہ ویزیکلو سٹوما ٹائٹس وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری
ہے۔یہ بیماری اس وائرس کی دو خاص سیروٹائپس نیو جرسی اور انڈیانا کی وجہ سے ہوتی
ہے۔گائے، گھوڑے اور سور میں یہ بیماری علامات کے ساتھ وقوع پزیر ہوتی ہے اور بعض
اوقات بھیڑ، بکری اور لاماس میں بھی۔
سبب:
اس بیماری کا سبب بننے والا وائرس فیملی ریبڈووریڈی ، جینس
ویزیکلووائرس سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ وائرس
جینس ویزیکلووائرس کی پروٹو ٹائپ ہیں۔ان دونوں وائرسز ( نیو جرسی اور انڈیانا ) کی
ساخت اور سائز ایک جیسا ہے لیکن متاثرہ
جانور میں یہ مختلف قسم کی تعدیلی اینٹی باڈیز بناتے ہیں۔
وائرس اور بیماری
کا پھیلاؤ:
اس کا پھیلاؤ امریکا میں مخصوص موسم میں ہوتا ہے، خاص طور
پر اکتوبر میں۔پچھلی دہائی میں اس بیماری کا سب سے بڑا پھیلاؤ 2005 میں ہوا اور 9
ریاستوں کو متاثر کیا۔شمالی اور وسطی امریکا اور میکسیکو کے کچھ حصوں میں یہ
بیماری تواتر کے ساتھ ایک خاص موسم میں ہر
سال تواتر کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس وائرس کی ترسیل متاثرہ جانور(جس میں بیماری کی
علامات ظاہر ہوں) سے براہ راست تعلق یا
خون چوسنے والی مکھیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔شمالی مغربی امریکا میں بلیک
فلائز(سیمولائیڈی) نامی مکھیاں اس کے لئے
بائیولوجیکل ویکٹرکا کام کرتی ہیں۔ جبکہ وہ علاقے جہاں یہ بیماری تواتر کے ساتھ
ہوتی ہے وہاں سینڈ فلائز (لٹزومیا) ثابت
شدہ بایئولوجیکل ویکٹر ہے۔ جانوروں کے ایک گروہ میں اس بیماری کے علامات کے ساتھ
ظاہر ہونے کی شرح صرف دس فی صد ہے۔وائرس
کو جانور کے جسم پر موجود فعال پھوڑوں سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے اور یہ پھوڑے براہ
راست تعلق، یا اکٹھے غذا کھانے اور
پانی پینے کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤکا سبب
بنتے ہیں۔
علامات:
وائرس کا انکوبیشن پیریڈ 2-8 دن ہے، جس کے پورا ہونے کے بعد
جانور کو بخار ہو جاتا ہے۔ اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ باقی علامات بھی ظاہر ہوتی
ہیں۔ منہ سے رال کا گرنا اس بیماری کی پہلی علامت ہے۔ منہ کے اندر چھالے بہت کم
دیکھنے کو ملتے ہیں کیونکہ کہ وہ بننے کے چند لمحے بعد پھٹ جاتے ہیں۔اس لئے
ابتدائی طبی معائنے کے وقت السر دکھائی دیتے ہیں۔ اعصابی جھلی کا السر اور اس کا
کٹاؤ،زبان کی ایپیتھیلیم کا اتر جانا،اور
زبان اور اعصابی جھلی کے ملاپ کی جگہ پر پھوڑے بن جانا گائے اور گھوڑوں میں عام
طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ گائے میں تھنوں کے اوپر بھی السر اور کٹاؤ ہوتا ہے، جو کہ
حیوانے کی سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بیماری عموماً دس سے چودہ دنوں میں خود بخود
ختم ہوجاتی ہے۔صحت یاب ہونے والے گھوڑوں میں آٹھ سال سے زیادہ عرصے تک وائرس کو
تعدیل کرنے والی اینٹی باڈیز پائی گئی ہیں لیکن بیماری دوبارہ ہو سکتی ہے۔
علاج، بچاؤ اور بیماری پر قابو پانا:
کوئی مخصوص علاج نہیں ہے۔ جانور کو نرم غذا دیں۔ پھوڑوں کو
اینٹی سیپٹیکس سے صاف کر لیں۔حشرات کے موسم میں جانوروں کو کم وقت کے لئے چراگاہ کی طرف بھیجیں۔
زونوسس:
انسانوں میں یہ انفلوائنزا کی طرح کی انفیکشن کا سبب بنتا
ہے۔ جو کہ تین سے پانچ دن کے لیے رہتی ہے۔
I am incapable of reading articles online very often, but I’m happy I did today. It is very well written, and your points are well-expressed. I request you warmly, please, don’t ever stop writing. Why do dogs get Hiccups when Sleeping?
ReplyDeleteThank you so much for the appreciation. I will keep posting
DeletePost a Comment