گل گھوٹو
یہ بیکٹیریا
پاسچوریلا ملٹا سیڈا سے ہونے والی
ایک چھوتی اور متعدی بیماری ہے۔جس میں تیز بخار اورگردن کے گرد سوزش ہو جاتی ہے۔یہ
ایک موسمی بیماری ہے جو زیادہ تر بارشوں کے موسم میں وقوع پزیر ہوتی ہے جب نمی بہت
زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا سبب بننے والا بیکٹیریا عام طور پر عمل تنفس کے اوپر والے
حصے میں پا یا جاتا ہے (ناک کی کیویٹی اور فیرنکس میں)۔لیکن جب تک موزوں حالات نہ
ہوں یہ تقسیم نہیں ہوتا۔
علامات:
گل گھوٹو کی علامات کو چار اقسام میں تقسیم کیا جاتاہے
1۔ ایڈیمیٹس
اس قسم میں گلے کے گرد سوزش، تیز بخار( 104-107 فارن
ہائیٹ)، کھانا چھوڑ دینا، رال ٹپکنا،سستی اور افسردگی، سانس لینے میں مشکل پیش
آنا، شدید صورتحال میں موت واقع ہو سکتی ہے۔
2- پلمونری
اس قسم میں گلے کے گرد سوزش نہیں ہوتی، بخار ایک سو چار سے
پانچ تک، منہ کھول کے سانس لینا، زبان کا باہر نکلا ہوا ہونا اور اس کی رنگ سیاہی
مائل ہونا۔ سانس لینے میں مشکل پیش آنے کی وجہ سے موت واقع ہو سکتی ہے۔
3-ایلیمینٹری
اس قسم میں پیچش، بھوک کا نہ لگنا، بہت زیادہ پیاس لگنا ،
اور جسم میں پانی کی کمی ہونا شامل ہیں۔
4- سیپٹیسیمیا
اس قسم میں بہت تیز بخار، مختصر وقت میں بیکٹیریا کا ٹاکسن
( زہر) خون میں پھیل جاتا ہے، اور مختصر وقت میں موت واقع ہو جاتی ہے۔
بچاؤ:
جانوروں کو گل گھوٹو کی ویکسین لگوائیں۔
وی آر آئی کی ویکسین سال میں دو دفعہ (مئی یا جون اور نومبر
یا دسمبر ) میں کروائیں۔ 60 کلو گرام وزن
کے لئے 1 ملی لیٹر
نیاب ایچ ایس ویکسین سال میں ایک دفعہ ۔ 3-4 ملی لیٹر/
جانور
جانور کو باقی جانوروں سے علیحدہ کر لیں۔ آلودہ خوراک، پانی
اور برتن استعمال نہ کریں۔ ویکسین کروانے کے بعد کم از کم چودہ دن تک جانور کو متوازن
خوراک دیں، اس میں کوئی اچانک تبدیلی نہ کریں، اور کسی قسم کے تناؤ سے بچائیں۔ اس طرح زیادہ سے
زیادہ اینٹی باڈی ٹائٹر حاصل ہوگا۔
علاج:
بخار کو کم کرنے کے لئے جانور کے سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں۔
ٹرائی برسن(80 ملی گرام ٹرائی میتھوپرم اور 400 ملی گرام
سلفا ڈایا زین ) انجکشن 48 فی صد۔۔۔۔ ایک
ملی لیٹر / 30 کلو گرام جسمانی وزن
بخار کو ختم کرنے کے لئے
اینٹی پائیریٹک لگا ئیں(نوولجین انجکشن 1 ملی لیٹر/ 16 کلو گرام جسمانی وزن۔
اینٹی انفلیمٹری مثال کے طور پر انجکشن پریڈنیکارٹ دس ملی لیٹر / جانور بھی لگا
ئیں۔
زیادہ پیچیدہ حالت میں انجکشن دہرائیں، اور پانچ دن جاری
رکھیں۔ یا علامات غائب ہونے کے دو دن تک جاری رکھیں۔ گھوڑوں میں یہ انجکشن ہر گز
استعمال نہ کریں۔ گل گھوٹوکے لئے بیکٹیریا کی
گروتھ روکنے والی ادویا ت کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ زیادہ ٹاکسن جسم میں نہ پھیلے جو کہ بیکٹیریا کے مرنے
کےبعد پیدا ہونگے۔
Post a Comment