منہ کھر
یہ وائرس سے ہونے والی ایک چھوتی او ر شدید قسم کی بیماری
ہے جو کہ سم والے جانوروں میں ہوتی ہے۔
علامات:
تیز بخار، منہ، سم اور
تھنوں کے اندر چھالے بننا۔چھالے بننے کی وجہ سے لعاب منہ سے
نکل کر نیچے لٹکا ہوا نظر آتا ہےایک ہفتے کے اندر چھالے پھس جاتے ہیں اور جانور
بہت بے آرامی میں ہوتا ہے۔جانور کھڑیا چل نہیں سکتا۔لنگڑا پن بھی ہو سکتا ہے۔حاملہ
جانوروں میں اسقاط حمل بھی ہو سکتا ہے۔۔دودھ کی پیداوارکم ہو جانا۔ بڑے جانوروں
میں شرح اموات بہت کم ہے، لیکن چھوٹے
جانوروںمیں مائیو کارڈائیٹس ہو جانے کیوجہ سے شرح اموات زیادہ ہے۔منہ کھر کی بہت زیادہ مالی
اہمیت ہے۔ حساس جانوروں میں بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور جانوروں کی دودھ اور گوشت
کی پیداوار کو شدید متاثر کرتی ہے۔ بھینسوں اور دوغللی نسل کی گائیوں میں اس کا
وقوع بہت زیادہ ہے۔
سبب:
اس بیماری کی وجہ بننے والے وائرس کی سات سیروٹائیپس ہیں، O,A,C, SAT 1, SAT 2, SAT 3 and ASIA 1
۔ ہر سیرو ٹائیپ میں مختلف سٹرینز ہیں۔ ایک سٹرین کے خلاف مدافعت
دوسری سٹرین سے حفاظت نہیں کرتا۔ اس لئے بعض اوقات ویکسینیشن بھی بے اثر ہوجاتی ہے۔کئی ممالک سے
یہ بیماری بالکل ختم کر دی گئی ہے جیسے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا۔
پھیلاؤ:
متاثرہ جانور سے براہ راست تعلق۔ متاثرہ جانور کی پیداوار
مثلاً دودھ اور گوشت، سیمن ، چمڑہ وغیرہ کی ایک جگہ سے دوسری ترسیل۔ اس طرح لوگوں اورگاڑیوں کے ذریعے۔ مصنوعی
تخم ریزی کے ذریعے۔ آلودہ خوراک، پانی اور برتنوں کے ذریعے۔ڈاکٹر بھی متاثرہ جانور
سے صحت مند جانور کو یہ وائرس منتقل کر سکتا ہے اگر وہ دو گھنٹوں کے اندر دوسرے جانور کا معائنہ کرنے
جاتا ہے۔ کم درجہ حرارت اور بہت زیادہ نمی میں ہوا کے ذریعے بھی یہ وائرس ایک جگہ
سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتا ہے۔
وائرس کا جانور میں میں بیماری پھیلانے کا راستہ:
چگالی والے جانوروں میں یہ وائرس زیادہ تر نظام تنفس کے
ذریعے داخل ہوتا ہے کیونکہ یہ بہت حساس ہوتا ہے۔انکوبیشن پیریڈ 2 سے 10 دن ہے یا
اس سے بھی کم ہو سکتا ہے جب یہ کسی ایک فارم پر پھیل جائے۔ پھر یہ مختلف راستوں سے
جانور کے جسم میں داخل ہو کے بیماری پھیلاتا ہے۔
کیسے قابو پایا جائے؟
متاثرہ جانوروں کو علیحدہ کر دیں۔آلودہ برتنوں کو سوڈیم کاربونیٹ، کاسٹک سوڈا، یا پوٹاشیم پر
میگنیٹ سے دھوکر پھر استعمال میں لایا جائے۔ سال میں دو دفعہ ویکسین لگوائیں۔
(فروری یا مارچ اور اگست یا ستمبر)۔ خوراک 5 سے 10 ملی لیٹر زیر جلد۔
علاج
منہ کے چھالوں کو کو پوٹاشیم پر میگنیٹ سے دھوئیں اورر ان
پردن میں کم از کم دو دفعہ بورو گلیسرین
لگائیں۔
سموں کے درمیان موجود چھالوں کو پوٹاشیم پر میگنیٹ سے
دھوئیں اور ان پر برنول یا پائیوڈین لگائیں۔اگر زخموں میں مکھیوں کے لاروے پیدا ہو
جائیں تو ٹی ٹی آئل اور کلوروفارم استعمال
کریں۔
سیکنڈری انفیکشن سے بچاؤ کے لئے انجکشن ٹرائی برسن 1 ملی
لیٹر / 20 کلو گرام جسمانی وزن لگائیں۔ بخار کی صورت میں کوئی اینٹی پائریٹک
استعمال کریں۔ ڈی ہا ئیڈریشن کی صورت میں 5 فی صد ڈکسٹروز ایک بیگ نارمل سیلائن کے
ساتھ اور 20 ملی لیٹر بی کمپلیکس انجیکشن لگائیں۔
منہ کھر ختم ہونے کے بعد بھی جانور کو سانس لینے میں دشواری
ہوتی ہے اور منہ کے ذریعے سانس لیتا ہے۔ اس صورت میں تھائی راکسین کی گولیاں 15 دن
کے لئے دیں۔
Post a Comment