De-Worming of Kittens and Cats | Best dewormer for Cats | Best Dewormer for Kittens |

 




بلیوں میں ڈی وَرمنگ

ڈی ورمنگ کیا ہے؟

جانوروں کے جسم میں  موجود مختلف   پیراسائٹس  /وَرمز   کے خاتمہ کے لیے وَرمر(Wormer) یعنی  کَرم کُش دوا کو استعمال کرنا ڈی وَرمنگ کہلاتا ہے

بِلیوں کی ڈی ورمنگ:  کب اور کیوں کی جائے ؟

بِلیوں میں پیٹ کے وَرمز /کیڑوں  کا خاتمہ  بہت ضروری ہے ۔  بلی کے بچوں (Kittens) میں  یہ وَرمز  نِشونما  میں تاخیر اور  مختلف غذائی اجزاء کی کمی  کا باعث بنتے ہیں ۔ بالغ بِلیاں  ان سے بہت زیادہ متاثر  نہیں ہوتیں تاہم بلیوں کی ڈی وَرمنگ  انتہائی ضروری ہے۔

مجھے اپنی  بِلی کی ڈی ورمنگ کیوں کرنی چاہیئے؟

وَرمز ایسے پیراسائٹس ہیں  جو ماں کے دودھ کے ذریعے بچوں (Kittens) تک پہنچتے ہیں  جب کہ بالغ بِلیوں میں    پِسوؤں (Fleas) کے انڈوں  یا دیگر بلیوں سے  منتقل ہوتےہیں۔ بِلیوں میں  سب سے زیادہ پائے جانے والے ورمز  راؤنڈ ورمز اور ٹیپ ورمز ہیں ۔ متاثرہ Kittens کی نشونما میں تاخیر  اور  مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے کیوں کہ  پیراسائٹس خوراک سے  تمام غذائی اجزاء کو  جذب کرلیتے ہیں ۔  یہ پیراسائٹس انسانوں کے لیے بھی کافی خطرناک ہوتے ہیں اس لیے  بِلیوں کی ڈی ورمنگ کرنا نہایت ضروری ہے۔

مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میری  بِلی کو ڈی  وَرمنگ کی ضرورت  ہے؟

ایسی بِلیاں جووَرمز سے متاثر ہوتی ہیں ان میں  کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں جو اس بات کی نشاندہی کریں کہ ان کے پیٹ میں وَرمز موجود  ہیں۔  بعض اوقات آپ کو بلیوں کے  فُضلہ (Stool) میں سفید رنگ  کے وَرم (کیڑے) نظر آتے ہیں۔ یہ دراصل انڈوں سے بھرے ہوئے ٹیپ وَرم کے حصے ہوتے ہیں۔  یہ حصے چاول کے دانوں کی طرح  نظر آتے ہیں۔  اگر  پیراسائٹس بہت زیادہ  مقدار میں  موجود  ہوں تو اس صورت میں درج ذیل علامات نظر آتی ہیں:  بہت زیادہ قے آنا، پیچش،  وزن میں کمی ،  نشونما نہ  ہونا اور مقعد  میں کھجلی وغیرہ ۔  بِلی کے بچوں میں نشونما میں  رُکاوٹ اور پیٹ کا پُھول جانا شامل ہے ۔   یہ علامات    اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں  کہ آپ کی  Cat وَرمز سے متاثرہ ہے۔  

مجھے اپنی بِلی کی ڈی ورمنگ کب  کرنی چاہیئے؟

تقریباً تمام Kittens پیراسائٹس کی ایک قسم راؤنڈ ورمز سے  متاثر ہوتے ہیں  (جو کہ بِلی کے دودھ کے ذریعے  ان تک پہنچتے ہیں)اس لیے  ضروری ہے کہ  بچپن سے ان کی ڈی ورمنگ کی جائے۔ Kitten کو  چوتھے، چھٹے اور آٹھویں ہفتے  پر  ڈی وَرم کریں۔  تجویزکیا جاتا ہےکہ ڈی وَرمنگ کےعمل کو  ہر چار تا چھ  ماہ  بعد دہرایا جائے ۔  بڑی بِلیاں  Kittens کی  نسبت کم متاثر ہوتی ہیں  تاہم  اس کے  باوجود انہیں ڈی ورمنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔  تجویز کیا جاتا ہےکہ  اپنی بِلی کو  ہر دو تا چھ ماہ بعد کسی ایسی دوا کے ساتھ ڈی ورم کریں  جس سے راؤنڈ ورم اور ٹیپ ورم دونوں ختم ہوجائیں ۔ دوا کے انتخاب کے لیے  اپنے ڈاکٹر سے  رجوع کریں ۔

ڈی ورمنگ شیڈول:

·        راؤنڈ وَرمز کے خاتمہ کے لیے  Kittens میں تین ہفتوں کی عمر سے  ہر دوہفتوں بعد ڈی ورمنگ کریں اور  اسے جاری رکھیں یہاں تک کہ Kitten  کی عمر  آٹھ ہفتے (یعنی دوماہ ) ہوجائے۔ اس کے بعد ہر ماہ ڈی ورمنگ کریں یہاں تک کہ Kitten کی  عمر چھ ماہ ہوجائے ۔

·        چھ ماہ یا اس سے زائد  عمر کی Cats میں آپ ہر تین ماہ بعد ڈی ورمنگ کریں۔

پِسُو اور  پیراسائٹس (Worms)

چونکہ بِلیوں میں ورمز  پِسوؤں  کے  متاثرہ انڈوں  سے بھی منتقل ہوتے ہیں  اس لیے ضروری ہے کہ  ڈی ورمنگ  کے ساتھ ساتھ بِلیوں  میں  پِسوؤں کے خاتمے کے لیے بھی ادویات استعمال کی جائیں ۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو  پِسُو اور ورم ایک دوسرے کی معاونت کرتے رہتے ہیں  اور اس طرح آپ کی بِلی  دونوں طرح کے پیراسائٹس سے متاثر  رہتی ہے۔

3 Comments

Post a Comment

Post a Comment

Previous Post Next Post